نئی دہلی 27 ، مئی (ایجنسی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ملک کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لعل نہرو کو ان کی 53ویں برسی پر یاد کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا۔
مسٹر مودی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا'پنڈت جواہر لعل
نہرو کو ان کی 53برسی پر سچی خراج عقیدت پیش کرتا ہوں' صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی،نائب صدر ڈاکٹرحامد انصاری، کانگریس صدر سونیا گاندھی سمیت دیگر لیڈروں نے بھی پنڈت نہرو کو ان کی 53ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کی۔
ان لیڈران نے شاندتی ون واقع ان کی سمادھی پر گلہائے عقیدت بھی پیش کیا۔